مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں عوام کے خلاف امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت کے ہولناک اور وحشیانہ مظالم اور بھیانک جرائم کا سلسلہ جاری ہے بحرین کی ظالم و فاسق و فاجر حکومت نے شدید شکنجوں کے بعد 9 مخالفین کو 20 سال قید کی سزا سنائي ہے ان افراد کو پر امن مظاہروں میں شرکتکرنے، اپنے حقوق کی بحالی اور جمہوریت کا مطالبہ کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے اس سے قبل بعض افراد کو موت کی سزآ سنائی گئی ہے واضخ رہے کہ بحرینی عوام نے دیگر عرب ممالک میں امریکہ نواز ڈکٹیٹروں کے خلاف قیام کی روشنی میں 14 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نواز آل خلیفہ حکومت کے خلاف پر امن قیام کا آغاز کیا لیکن آل خلیفہ حکومت نے سعودی عرب سے فوجی مدد طلب کرکے بحرینی عوام کے پرامن مظآہروں کو کچلنے کی کوشش کا آغاز کردیا اور اب تک آل خلیفہ اور آل سعود نے 500 سے زائد افراد کو خوفناک جیلوں میں بند کررکھا ہے جن میں ڈاکٹر، اساتذہ ، نرسز 80 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں اب تک 30 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔ اسپتالوں کو فوجی چھاؤنی میں بدل دیا گیا ہے 30 سے زائد مسجدوں کو شہید کردیا گیا ہے قرآن مجید کی وسیع پیمانے پر سعودیوں اور یہودیوں نے ملکر بے حرمتی کی 70 سے زائد مقدس مقامات کو منہدم کیا گيا ہے لیکن ان تمام مظالم کے باوجود بحرین میں عوامی جد و جہد جاری ہے اور آل خلیفہ حکومت کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پرخلاف ورزی کے جرم میں مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔
مہر نیوز- 19مئی 2011ء : بحرین میں عوام کے خلاف امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت کے ہولناک اور وحشیانہ مظالم کا سلسلہ جاری ہے بحرین کی ظالم و فاسق و فاجر حکومت نے شدید شکنجوں کے بعد 9 مخالفین کو 20 سال قید کی سزا سنائي ہے۔
News ID 1315941
آپ کا تبصرہ